سمبڑیال میں شارٹ سرکٹ سے گھر کو آگ لگ گئی، ماں بیٹی جاں بحق، باپ شدید زخمی

سمبڑیال میں شارٹ سرکٹ سے گھر کو آگ لگ گئی، ماں بیٹی جاں بحق، باپ شدید زخمی

سمبڑیال کے محلہ صدیق اکبر میں شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ لگ گئی، گھر میں سوئے ہوئے ماں بیٹی جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ باپ شدید زخمی ہو گیا جسے لاہور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ گھر کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا،ریسیکیو 1122،پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال بھی موقع پر پہنچ گئے۔