غیرقانونی چیزوں کونظرانداز کرنے لگے تو نظام ختم ہوجائیگا: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

Published On 11 November,2021 06:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے جائیداد تنازعہ کے مقدمے کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے قانون پرعمل کرنے کا حلف اٹھا رکھا ہے۔غیرقانونی چیزوں کونظرانداز کرنے لگے تو نظام ختم ہوجائیگا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جائیداد کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ ججزقانون بناتے نہیں اس کی تشریح کرتے ہیں جبکہ وکلاء کا کام ہماری معاونت کرنا ہے۔ اپیل درخواست گزارکا حق ہے جبکہ نظرثانی جج کی صوابدید پرمنحصرہے۔

اپنے ریمارکس میں جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا ہم نے قانون پر عمل کرنے کا حلف اٹھا رکھا ہے۔ غیرقانونی چیزوں کونظراندازکرنے لگ گئے تو نظام ختم ہو جائیگا۔ ججز کمزور لوگ ہوتے ہیں جن کے ہاتھ آئین وقانون نے باندھ رکھے ہیں۔ قانون کو ردی کی ٹوکری میں نہیں ڈال سکتے۔
 

Advertisement