کورونا مزید 9 افراد کی جان لے گیا، چوبیس گھنٹے کے دوران 391 نئے مریض

کورونا مزید 9 افراد کی جان لے گیا، چوبیس گھنٹے کے دوران 391 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 391 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار 631، سندھ میں 4 لاکھ 73 ہزار 52، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 926، بلوچستان میں 33 ہزار 383، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 400، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 249 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 501 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 13 لاکھ 18 ہزار 930 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 524 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 27 ہزار 228 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 158 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 584 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 967، سندھ میں 7 ہزار 599، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 786، اسلام آباد میں 947، بلوچستان میں 358، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔