این سی او سی کا بچوں کی کورونا ویکسینیشن کی معطلی کا فیصلہ

Published On 14 November,2021 06:04 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے بچوں کی کورونا ویکسینیشن کی معطلی کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 12تا 15 سالہ بچوں کی ویکسینیشن جزوی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بچوں کی ویکسینیشن 15تا 27نومبر معطل رہے گی۔

اس حوالے سے این سی او سی نے یہ بھی بتایا کہ ویکسینیشن کی معطلی کا فیصلہ قومی انسداد خسرہ و روبیلا مہم کے باعث ہوا۔ قومی انسداد خسرہ و روبیلا مہم 15تا 27نومبر جاری رہے گی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا سے متعلق پابندیوں پر نظر ثانی کی اور کوویڈ19 کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔
 

Advertisement