تازہ ترین
  • بریکنگ :- نوشہروفیروز:بھریاسٹی میں ووٹرزکےدرمیان تصادم
  • بریکنگ :- نوشہروفیروز:پولنگ کچھ دیرکیلئےروک دی گئی،پولیس کی اضافی نفری طلب
  • بریکنگ :- کندھ کوٹ:جے یو آئی (ف) اور پیپلزپارٹی کےکارکنوں میں جھگڑا
  • بریکنگ :- کندھ کوٹ:تصادم کاواقعہ میونسپل کمیٹی وارڈنمبر 10 میں پیش آیا
  • بریکنگ :- کندھ کوٹ:ڈنڈےلگنےسے 30 کارکن زخمی،متعددگاڑیوں کونقصان
  • بریکنگ :- کندھ کوٹ:پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی
  • بریکنگ :- نواب شاہ:پولنگ اسٹیشن نادرشاہ ڈسپنسری میں ہنگامہ آرائی
  • بریکنگ :- بیلٹ پیپرمیں ایک سیاسی جماعت کانشان نہیں ہے،مظاہرین
  • بریکنگ :- نواب شاہ: ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ روک دی گئی
  • بریکنگ :- نواب شاہ: پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات

کورونا کے وار میں مسلسل کمی: چوتھی لہر مزید 6 جانیں لے گئی، 240 نئے مریض

Published On 15 November,2021 09:18 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 612 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 79 ہزار 876 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 240 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار 903، سندھ میں 4 لاکھ 73 ہزار 199، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 122، بلوچستان میں 33 ہزار 400، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 401، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 339 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 512 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 14 لاکھ 19 ہزار 25 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 466 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 28 ہزار 473 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 111 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 612 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 978، سندھ میں 7 ہزار 603، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 798، اسلام آباد میں 948، بلوچستان میں 358، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔