اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ اتحادیوں سے امید ہے انتخابی اصلاحات پر ووٹ ڈالیں گے، ای وی ایم ہی دھاندلی کو روکنے کا طریقہ ہے، پی ڈی ایم اسلام آباد آئے گی تو اچھے طریقے سے معاملہ دیکھا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ابھی ترجمانوں کی میٹنگ بلائی ہے، ای وی ایم ہی دھاندلی کو روکنے کا طریقہ ہے، کوئی بھی مسئلہ ہو لوگ ڈی چوک آجاتے ہیں، وزارت داخلہ تمام وزارتوں کی ذمہ دار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی حالات کی وجہ سے کرائم بھی بڑھ جاتا ہے، دسمبر تک اسلام آباد پولیس فرانزک لیبارٹری تیار کرلے گی، 74 سال ہوگئے ہماری اپنی فرانزک لیبارٹری نہیں، اسلام آباد پولیس کی ذمہ داری سب سے زیادہ ہے، میں پولیس کی سیاست نہیں کرتا۔