مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوجیوں نے ڈاکٹر اور 3 تاجروں کو شہید کر دیا

Published On 16 November,2021 04:12 pm

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران 3 کشمیری تاجروں اور ایک ڈاکٹر کو شہید کردیا ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ایک دکاندار الطاف احمد بٹ، پراپرٹی ڈیلر اور ٹی سٹال کے مالک سمیت تین تاجروں اور ایک ڈاکٹر مدثر کو کو سرینگر کے علاقے حیدرپورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق الطاف کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اسے بھارتی فوجیوں نے بلااشتعال فائرنگ کر کے بہیمانہ طورپر شہید کیا۔ اہلخانہ نے الطاف کی میت کی واپسی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کا کہناتھا کہ فوجی اہلکار بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ مقبوضہ علاقے کے دورے کے دوران تیار کی گئی پالیسی کے تحت بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پالیسی کے تحت فوجیوں کو مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں پر کسی بھی حملے کی صورت میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
 

Advertisement