زرداری اور مریم کا چودھری سالک کو ٹیلیفون، چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی

زرداری اور مریم کا چودھری سالک کو ٹیلیفون، چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی

سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین جو کہ علالت کے باعث نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں انکی تیمار داری کے لئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز ہسپتال پہنچے۔ حمزہ شہباز نےسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی، ایم این اے چودھری سالک حسین سے ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

چودھری پرویز الٰہی نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آپ کی فیملی سے ہمارا احترام کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ چودھری شجاعت کی صحتیابی کیلئے ہم دعا گو ہے۔

چودھری سالک حسین سے حمزہ شہباز نے چودھری شجاعت حسین کی طبیعت کے متعلق تفصیل سے دریافت کیا۔