اسلام آباد: (دنیا نیوز) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے وفاقی حکومت کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر ظہور بلیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم بطور اتحادی وزیراعظم عمران خان کی غیر مشروط حمایت جاری رکھیں گے، پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں بی اے پی کے تمام اراکین بھرپور شرکت کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ موجودہ وفاقی حکومت نے پہلی بار جنوبی بلوچستان جیسے پسماندہ علاقوں کو ترجیح دی، بلوچستان میں سیاسی بحران کاخاتمے وزیراعظم عمران خان کی مداخلت کے بغیر ناممکن تھا، وزیراعظم عمران خان نے ہی اہم عہدوں پر بلوچوں کو نمائندگی دی، وزیراعظم عمران خان ہی ناراض بلوچ کو قومی دھارے میں لانےکیلئے سنجیدہ ہیں۔