لاہور میں اسموگ کے ڈیرے: ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 424 پر پہنچ گیا

لاہور میں اسموگ کے ڈیرے: ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 424 پر پہنچ گیا

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ 680 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ گلبرگ میں 462، ڈیوس روڈ میں 562 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی ایچ اے فیز 2 میں 447، ٹاون شپ میں 440، بحریہ آرچرڈ میں 413، علامہ اقبال ٹاون میں 424، پنجاب یونیورسٹی میں 424، ایڈن کاٹیجز میں 406، انارکلی بازار میں 481 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ درجہ حرارت 27 ڈگری تک جانے امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔