'کسی سیاستدان یا مذہبی رہنما نے پاکستان کو نہیں بدلنا، تبدیلی طلبا نے لانی ہے'

'کسی سیاستدان یا مذہبی رہنما نے پاکستان کو نہیں بدلنا، تبدیلی طلبا نے لانی ہے'

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے راولپنڈی میں یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تقدیر طلبا اور یونیورسٹیاں بدلیں گی، باہر سے کسی سیاستدان نے آکر ملک کو تبدیل نہیں کرنا، پاکستان اور آپ کا مستقبل آپ کے اپنے ہاتھوں میں ہے، جب پاکستان بنا اس وقت صرف ایک یونیورسٹی تھی، آج پاکستان میں 200 یونیورسٹیاں ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ جب کورونا آیا تو ہم ماسک اور دیگر اشیا درآمد کر رہے تھے، کورونا کے دوران پاکستان صرف 7 ماہ میں سب سے بڑا ایکسپورٹر بنا، ڈگری لیکر گھر نہیں بیٹھنا، پاکستان کی معیشت میں حصہ ڈالنا ہے۔