لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما عظمیٰ بخاری جیل بھیجیں تو جانے کو تیار ہوں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما اور پی ٹی آئی کے رہنما آپس میں خوشگوار ماحول میں بات چیت کر رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری کے ہمراہ لیگی رہنما حناپرویز بٹ بھی موجود تھیں۔
اس دوران پنجاب اسمبلی کے باہر فیاض الحسن چوہان اور عظمی بخاری کے درمیان دلچسپ نوک جھوک بھی ہوئی۔
رہنما (ن) لیگ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چوہان صاحب، جیل میں اپنے لیے سیل بنالیں جس پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عظمیٰ بخاری اگر جیل بھیجیں تو جیل جانے کو تیار ہوں۔
ٹویٹر پر فیاض الحسن چوہان نے لکھا کہ چیلنج سن کر پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے وہاں سے نکل جانے میں عافیت سمجھی۔
فیاض الحسن چوہان اور عظمی بخاری پنجاب اسمبلی کے باہر آمنے سامنے۔۔!!!
— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpti) November 23, 2021
عظمی بخاری کی خاطر فیاض الحسن چوہان کیا کرنے کو تیار۔۔!!!
فیاض الحسن چوہان کا چیلنج سن کر عظمی بخاری نے وہاں سے نکل جانے میں عافیت سمجھی۔۔۔!!! pic.twitter.com/lggpx8zVH6