سندھ میں جمہوریت خطرے میں پڑ گئی: حلیم عادل شیخ کا صدر و وزیراعظم کو خط

سندھ میں جمہوریت خطرے میں پڑ گئی: حلیم عادل شیخ کا صدر و وزیراعظم کو خط

 پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے صدر اور وزیراعظم پاکستان کو خط ارسال کیا ہے، جس میں لکھا ہے کہ سندھ میں تمام جمہوری اصولوں اور جمہوری اقدار کو پامال کیا جاتا ہے، سندھ اسمبلی کی کارروائی یک طرفہ چلائی جاتی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ کئی ماہ سے اپوزیشن لیڈر کو ایوان میں بولنے کی اجازت نہیں دی گئی، جمہوری نظام میں تمام پارلیمانی جماعتوں کو قائمہ کمیٹیوں میں نمائندگی دی جاتی تھی، سندھ میں ان روایات کو بھی پس پشت ڈال دیا گیا۔