کوہستان: کار کھائی میں جاگری، دو خواتین، بچے سمیت 6 افراد جاں بحق

Published On 24 November,2021 07:33 pm

کوہستان: (دنیا نیوز) اپر کوہستان کے علاقے چلاشی میں کار کھائی میں جاگری، حادثے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کار گلگت بلتستان سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ کوہستان کے علاقے چلاشی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین ایک بچہ اور تین مرد شامل ہیں جنہیں شتیال ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے جنہیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔ تاہم ابھی تک حادثے کے وجوہات سامنے نہیں آ سکے ہے۔

اہل علاقہ نے لاشوں کو اپنی مدد آپ کے تحت قراقرم منتقل کیا جہاں سے ایمبولنس کے ذرئعے ہسپتال لے جایا گیا۔
 

Advertisement