اسلام آباد جلسہ، پی ٹی آئی کارکن نے عمران خان کے استعفے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد جلسہ، پی ٹی آئی کارکن نے عمران خان کے استعفے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے میں وفاقی وزیر اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجا خرم شہزاد نے خطاب کیا۔

وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے اختتام پر پی ٹی آئی کارکن نے مائیک پر وزیراعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔


ان رہنماؤں کے خطاب کے بعد ایک شخص اسٹیج پر چڑھ آیا، مائیک سنبھالا اور پیش گوئی کردی کہ سب کچھ ویسا ہی ہوگا جیسا راجا خرم شہزاد نے کہا، پر وزیراعظم عمران خان نہیں ہوں گے۔

اس شخص نے مزید کہا کہ عمران خان آج استعفیٰ دے دیں تو بہتر ہے، نو عمران اونلی عوام۔

اس موقع پر شرکا نے حیرت کا اظہار بھی کیا اور اسٹیج پر موجود منتظمین نے مائیک ہٹا کر اسے مزید بات کرنے سے روک دیا۔