تازہ ترین
  • بریکنگ :- بلاول بھٹوکی چینی ہم منصب وانگ ژی کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس
  • بریکنگ :- بطوروزیرخارجہ چین کےپہلےدورےپرانتہائی مسرت ہے،بلاول بھٹو
  • بریکنگ :- دوطرفہ تعلقات کی 71ویں سالگرہ کےموقع پردورہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے،بلاول بھٹو
  • بریکنگ :- چین کی قیادت اورعوام کیلئےنیک خواہشات کاپیغام لایاہوں،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- پاک چین دوستی نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کیلئےبھی ضروری ہے، وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- پاکستان چین کیساتھ اسٹریٹجک تعلقات کوبہت اہمیت دیتاہے، وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- پاک چین لازوال دوستی وقت کیساتھ مزیدمضبوط ہورہی ہے، بلاول بھٹو
  • بریکنگ :- پاکستان خطےمیں امن کاخواہاں ہے،وزیرخارجہ بلاول بھٹو
  • بریکنگ :- پاکستان چینی شہریوں پرحالیہ دہشتگردحملےکی مذمت کرتاہے،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- چینی شہریوں پرحملہ کرنیوالوں کوکٹہرےمیں لائیں گے،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- کسی کوپاک چین دوستی کونقصان پہنچانےکی اجازت نہیں دیں گے،وزیرخارجہ

کورونا کی چوتھی لہر مزید 10 جانیں لے گئی، چوبیس گھنٹے میں 475 نئے مریض رجسٹرڈ

Published On 30 November,2021 08:19 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 728 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار 840 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 475 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 94، سندھ میں 4 لاکھ 75 ہزار 616، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 995، بلوچستان میں 33 ہزار 479، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 411، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 689 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 556 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 19 لاکھ 85 ہزار 775 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 577 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 42 ہزار 236 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 905 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 728 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 23، سندھ میں 7 ہزار 621، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 842، اسلام آباد میں 954، بلوچستان میں 360، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 742 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔