راولپنڈی: (دنیا نیوز) یو این مشن میں خدمات کی انجام دہی کے دوران حوالدار محمد شفیق شہید ہوگیا، جس کی نماز جنازہ میاں چنوں میں ادا کر دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید حوالدار محمد شفیق کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ حوالدار شفیق فروری 2021 یو این مشن میں شامل ہوئے۔ اب تک 162 اہلکار امن مشنز میں خدمات کے دوران شہید ہو چکے ہیں۔ حوالدار محمد شفیق نے پسماندگان میں اہلیہ اور 3 بیٹے چھوڑے ہیں۔