سندھ بار کونسل کے آفس سیکرٹری عرفان مہر کے قتل کے خلاف وکلا کا احتجاج

Published On 02 December,2021 03:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ بارکونسل کے آفس سیکرٹری عرفان مہر کے قتل کے خلاف وکلا نے احتجاج کیا، سٹی کورٹ سے پریس کلب تک ریلی میں قاتلوں کی گرفتاری کیلئے نعرے بازی کی گئی۔

گذشتہ روز گلستان جوہر میں قتل ہونے والے سندھ بار کونسل کے آفس سیکرٹری عرفان مہر کے قتل کےٖ خلاف وکلا کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا، وکلا نے عدالتی امور کا بائیکاٹ کرنے کے بعد سٹی کورٹ سے کراچی پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں کراچی بار، ہائیکورٹ بار اور سندھ بارکونسل کے ممبر وکلا اور سٹاف نے شرکت کی۔

ریلی میں خواتین وکلاکی بڑی تعداد بھی شریک تھی، وکلا نےعرفان مہرکے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے زبردست نعرے بازی کی۔ وکلا کا کہنا تھا کہ اگر دو دن میں قاتل گرفتار نہ ہوئے تو آئی جی آفس کے باہردھرنا دیا جائے گا۔
 

Advertisement