تازہ ترین
  • بریکنگ :- سندھ حکومت تعلیمی ادارے اور اسپتال بلدیہ کو واپس کرنے پر تیار،ناصر حسین شاہ
  • بریکنگ :- آکٹرائے اور موٹر وہیکل ٹیکس میں سےبھی بلدیہ کراچی کو حصہ ملے گا،ناصر حسین شاہ
  • بریکنگ :- کراچی: مئیر کراچی واٹر بورڈ کے چیئرمین ہوں گے،ناصر حسین شاہ
  • بریکنگ :- بلدیہ کو خود مختار بنانے کیلئےمالی وسائل دینےپر سندھ حکومت تیار، ناصر حسین
  • بریکنگ :- کراچی: بلدیاتی قانون پر جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کے مذاکرات کامیاب
  • بریکنگ :- سندھ حکومت اور جماعت اسلامی کےدرمیان تحریری معاہدہ
  • بریکنگ :- جماعت اسلامی کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان،کارکنان گھروں کو روانہ
  • بریکنگ :- کراچی: آج کے اعلان کیے گئے دھرنے بھی ختم کر دیئے ہیں،حافظ نعیم الرحمان
  • بریکنگ :- آپ کو تاریخی جدوجہد کرنے پرمبارکباد پیش کرتا ہوں،حافظ نعیم الرحمان
  • بریکنگ :- آپ نے ساڑھے تین کروڑ عوام ہی نہیں پورے ملک کو حیران کردیا،حافظ نعیم
  • بریکنگ :- ہم استقامت کے ساتھ 29 دن دھرنے پر بیٹھے رہے،حافظ نعیم الرحمان
  • بریکنگ :- کراچی:سندھ حکومت اور جماعت اسلامی نے مل کر ایک مسودہ بنایا ہے،حافظ نعیم الرحمان
  • بریکنگ :- کراچی:2021 کا ترمیمی بل اب ختم ہو جائےگا،حافظ نعیم الرحمان
  • بریکنگ :- آج میڈیا کے سامنے وزیر بلدیات نے ہمارے مطالبات تسلیم کیے،حافظ نعیم الرحمان
  • بریکنگ :- ہم اس معاہدے پر عمل بھی کروائیں گے،حافظ نعیم الرحمان
  • بریکنگ :- کراچی:صوبائی فنانس کمیشن کے قیام پر رضامندہیں،ناصر حسین شاہ
  • بریکنگ :- مئیر اور ٹاؤن چیئرمین کمیشن کے ممبر ہوں گے،ناصر حسین شاہ

سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لازمی قراردیدیا

Published On 02 December,2021 05:15 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہو رہائیکورٹ کے فیصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لازم قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی نجی میڈیکل کالج ایم ڈی کیٹ سے راہ فراراختیار نہیں کر سکتا۔

‏عدالت نے میڈیکل کے طلباء کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے دائر اپیلیں خارج کر دیں۔ پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔

اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہاکہ ‏ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کو قانونی تحفظ حاصل ہے، نجی میڈیکل کالجز کے داخلے کیلئے بنائے گئے طریقہ کار کا ایم ڈی کیٹ سے تعلق نہیں،ایم ڈی کیٹ قانونی تقاضا ہے، باقی تمام ٹیسٹ نجی کالجز کے اپنے ہیں،کوئی نجی میڈیکل کالج ایم ڈی کیٹ سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتا۔