الزامات کا معاملہ: الیکشن کمیشن نے فواد چودھری اور اعظم سواتی کی معافی قبول کرلی

الزامات کا معاملہ: الیکشن کمیشن نے فواد چودھری اور اعظم سواتی کی معافی قبول کرلی

الیکشن کمیشن میں اعظم سواتی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ وفاقی وزیر ریلوے الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ ممبر سندھ نثار درانی نے استفسار کیا اعظم سواتی صاحب ! آپ مصروف آدمی ہیں، پیش کیوں نہیں ہوتے ؟ آپ پر ذمہ داری زیادہ ہے۔ جس پر اعظم سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو خود مختار بنانے کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی۔ ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ تمام ادارے آپ کے ہیں، انہیں برا بھلا کہنا درست نہیں۔

 وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن با اختیار ہو، الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں میری معذرت قبول کی، ای وی ایم پر الیکشن کمیشن اچھے فیصلے کرنے والا ہے، ای ایم کے زریعے ووٹ کے تقدس کی حفاظت کی جائے گی، الیکشن کمیشن کو ہر لحاظ سے طاقتور کیا جائے گا، حکومت الیکشن کمیشن کو مستحکم کرنے کے لیے ساتھ کھڑی ہوگی۔