خیبرپختونخوا: موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز، تعلیمی ادارے 12 جنوری تک بند رہیں گے

خیبرپختونخوا: موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز، تعلیمی ادارے 12 جنوری تک بند رہیں گے

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز آج سے ہوگیا۔ صوبے کے میدانی علاقوں میں آج سے تمام نجی و سرکاری اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں 12 جنوری تک بند رہیں گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بالائی علاقوں میں 24 دسمبر سے 28 فروری تک تعطیلات دی جاچکی ہیں۔