تازہ ترین
  • بریکنگ :- وزیراعلیٰ پنجاب سے ایاز صادق اورخواجہ سلمان رفیق کی ملاقات
  • بریکنگ :- سیاسی صورتحال اورمہنگائی کےخلاف اقدامات پرتبادلہ خیال
  • بریکنگ :- عمران خان کےدورمیں عوام مہنگائی سےبہت پریشان تھے،حمزہ شہباز
  • بریکنگ :- ہم نےآٹاسستاکرکےعوام کی مشکلات کم کیں ،حمزہ شہباز
  • بریکنگ :- 10کلوآٹےکاتھیلا 650 کےبجائے 490 روپے میں مل رہا ہے،حمزہ شہباز
  • بریکنگ :- چینی اورگھی سستاکرنےکیلئےاقدامات کررہے ہیں،حمزہ شہباز
  • بریکنگ :- عوام نے عمران خان کے انتشار مارچ کا دھڑن تختہ کردیا،حمزہ شہباز
  • بریکنگ :- آڈیولیک میں عمران خان این آراو کی بھیک مانگتا رہا،حمزہ شہباز

نفاق کے بیج بونے والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے: عثمان بزدار

Published On 03 January,2022 12:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نفاق کے بیج بونے والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، ماضی میں سیاسی انتقام کے کلچر کو پروان چڑھایا گیا، ہماری حکومت نے سیاسی انتقام کی منفی سیاست کو ختم کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی، جس میں سیاسی امور، امن عامہ کی صورتحال اور راولپنڈی میں فلاح عامہ کے جاری منصوبوں پر پیشرفت پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے فلاحی منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے گا، راولپنڈی تحریک انصاف کا قلعہ ہے، راولپنڈی شہر کے مسائل حل کرنے پر پوری توجہ ہے، سیاست میں رواداری، برداشت اور بھائی چارے کے قائل ہیں، شرافت، شفافیت اور دیانت کے اصولوں پر چلتے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ الزامات لگانا اور دشنام طرازی ہمارا شیوہ نہیں، صوبے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں، قانون کی عملداری کو یقینی بنایاگیا ہے، منفی رویے اور انتشار کی سیاست ملک کی یکجہتی اور استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت راولپنڈی کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے، اللہ کے فضل و کرم سے امن و عامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے، حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے اور کرتی رہے گی، 23 مارچ کو مارچ کا اعلان کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں، قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، اپوزیشن ٹولے کے ہاتھ سے وقت ریت کی طرح نکلتا جا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور مدت پوری کرے گی۔