کورونا وائرس سے مزید ایک شخص دم توڑ گیا، 24 گھنٹوں میں 1345 نئے مریض رپورٹ

کورونا وائرس سے مزید ایک شخص دم توڑ گیا، 24 گھنٹوں میں 1345 نئے مریض رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 345 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 47 ہزار 82، سندھ میں 4 لاکھ 85 ہزار 782، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 673، بلوچستان میں 33 ہزار 657، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9 ہزار 167 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 696 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 37 لاکھ 52 ہزار 912 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 537 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 58 ہزار 332 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 629 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں ایک شخص جاں بحق ہوا، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 962 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 77، سندھ میں 7 ہزار 678، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 941، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 366، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 747 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔