اسلام آباد:(دنیا نیوز) صدر مملکت کا سانحہ مری میں بچوں سمیت جان کی بازی ہارنے والے اے ایس آئی نوید کے بھائی سے رابطہ ہوا اور ڈاکٹر عارف علوی نے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
صدرعارف علوی ڈاکٹر عارف علوی کا اسلام آباد پولیس کےاے ایس آئی نوید اقبال کے بھائی سے اظہارِ تعزیت کیلئے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔
عارف علوی نے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے صدمے اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوید اقبال، اُنکے خاندان سمیت معصوم بچوں کے حادثے میں جاں بحق ہونے کا سن کر شدید صدمہ پہنچا ۔
انہوں نے نوید اقبال کے بھائی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ دکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں متاثرین اور اُنکے لواحقین کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔