اسلام آباد: (دنیا نیوز) جسٹس عمرعطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی سمری ایوان صدرکو ارسال کردی گئی ،چیف جسٹس گلزار احمد یکم فروری کو ریٹائر ہو جائیں گے۔
سیکرٹری وزارت قانون و انصاف کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی مںظوری صدرمملکت دیں گے۔ جسٹس عمرعطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نوٹیفکیشن جاری کرے گی جس کے بعد جسٹس عمرعطا بندیال بطورچیف جسٹس آف پاکستان عہدے کا حلف 2 فروری کواٹھائیں گے۔