وزیر اعلی پنجاب کے دفتر کی تزئین و آرائش پر 4 کروڑ 91 لاکھ روپے کے اخراجات اٹھیں گے

Published On 14 January,2022 01:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں کفایت شعاری دعوے بس دعوے ہی نکلے، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے دفتر کی تزئین وآرائش پر 4 کروڑ 91 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔ وزیر اعلی پنجاب کے ساتھ ساتھ سٹاف کے دفاتر کی بھی تزئین و آرائش کی جائے گی۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے دفتر کی تزئین وآرائش پر 4 کروڑ 91 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔ وزیر اعلی کے دفتر میں نئے ائیرکنڈیشنر نصب، قالین بچھائے جائیں گے۔ وزیر اعلی کے دفتر کی پینٹنگ اور دیواروں پر تاریخی تصاویریں بھی لگائی جائیں گی۔ سول سیکرٹریٹ میں قائم وزیراعلی پنجاب کے دفتر کی تزئین وآرائش پر یہ فنڈ خرچ ہوں گے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق محکمہ مواصلات و تعمیرات نے تخمینہ لگا کر محکمہ خزانہ سے فنڈ کے اجرا کی استدعا کی ہے۔ سپلمنٹری گرانٹ کے اجرا کے لیے سمری سٹیڈنگ کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ کو ارسال کی جاچکی ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد 4 کروڑ 91 لاکھ روپے کے فنڈ محکمہ مواصلات کو دئیے جائیں گے، وزیر اعلی پنجاب کے دفتر کی تزئین و آرائش پر یہ فنڈ بطور سپلمنٹری گرانٹ دی جائے گی۔  

Advertisement