لاہور: (دنیا نیوز) نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پھر طلب کر لیا، انہیں 30 اگست کو نیب میں پیش ہونے کا سمن جاری کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو مطلوبہ ریکارڈ کے ساتھ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا سمن جاری کیا ہے۔
اس سے قبل بھی عثمان بزدار کو متعدد بارطلب کیا گیا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔
نیب سابق وزیراعلیٰ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات، مبینہ غیر قانونی تقررو تبادلوں کے کیس کی تحقیقات سمیت گندم کی برآمد میں بھی مبینہ بے ضابطگیوں کی چھان بین کر رہا ہے۔
عثمان بزدار کے خلاف سرکاری محکموں کے ٹھیکوں میں بے ضابطگیوں اور کرپٹ پریکٹس کے الزامات کی بھی نیب میں تحقیقات جاری ہیں۔