کراچی: (دنیا نیوز) مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سیاست چھوڑنے پر دلچسپ انداز میں ردعمل دیا ہے۔
گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے رہنما عثمان بزدار نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کیا۔
سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔
عثمان بزدار کی سیاست سے دوری پر تبصرہ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے کہا کہ بزدار نے تو کبھی سیاست کی ہی نہیں تو علیحدگی کس سے اختیار کی؟
انہوں نے کہا کہ بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے اور سیاسی طریقے سے ہٹائے گئے، جس نے بزدار کو عہدے سے ہٹایا آج وہ اینٹی کرپشن میں اندر ہے۔