لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے انارکلی بازار میں دہشت گردی کے معاملے پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی منظوری دے دی۔
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ہوا، جس میں انار کلی دھماکے کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر راجہ بشارت نے یوم کشمیر کے موقع پر تمام ریلیوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے اور غیر ملکیوں کے سکیورٹی پلان کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔