راولپنڈی: (دنیا نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر سیز فائر کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا طاقت کی بنیاد پر سیز فائر کا دعویٰ درست نہیں ہے، یہ معاہدہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف شہری آبادی کے تحفظ کی پاکستانی خواہش پر ہوا، معاہدے کو اپنی برتری یا دوسرے کی کمزوری سے تعبیر کرنا درست نہیں، کسی کو اپنی طاقت کے حوالے سے گمان میں نہیں رہنا چاہیے۔
Indian COAS claiming LOC ceasefire holding because they negotiated from position of strength,is clearly misleading. It was agreed only due to Pak’s concerns 4 safety of ppl of Kashmir living on both sides of LOC. No side should misconstrue it as their strength or other’s weakness
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 4, 2022