آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدر، وزیراعظم سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدر، وزیراعظم سے ملاقات

وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، جس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف کا متشدد عناصر کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

دوسری طرف صدر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سپہ سالار نے صدر مملکت عارف علوی کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ تیاری، دہشت گرد عناصر کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک سے متشدد عناصر کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر مملکت نے بلوچستان، خیبر پختونخوا کے نو ضم شدہ اضلاع میں آپریشنز میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج کی قربانیوں پر فخر ہے۔ مسلح افواج نے تمام مشکلات کے باوجود ملکی سرحدوں کا دفاع کیا۔