وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ کا ملیر کینٹ کا دورہ

Published On 19 February,2022 10:02 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ نے ملیر کینٹ کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی اُردو یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ نے ملیر کینٹ کا دورہ کیا ہے، دورہ ایک دن آرمی کے ساتھ پروگرام کا حصہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، شرکاء نے پورا دن فوجیوں کے ساتھ گزارا، اس موقع پر گفت و شنید کے کلیدی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے بارے میں دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئیں، شرکاء نے مختلف ہتھیاروں اور آلات کی نمائش دیکھی جبکہ اساتذہ اور طلباء کو ہتھیاروں کے استعمال اور فعالیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

Advertisement