راولپنڈی: (دنیا نیوز) میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کا مقصد دو دہائیوں کی جنگ اور دہشت گردوں کا خاتمہ تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے 5 سال مکمل ہوگئے، آپریشن کا مقصد پاکستانی عوام کی سکیورٹی یقینی بنانا تھا، آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری رہا، آپریشن ردالفساد کے نتیجےمیں ملک غیر یقینی صورتحال سے نکل کر پر امن ہوا، ردالفساد کی کامیابیاں شہدا کے خون اور عوام کے عزم سے ممکن ہو سکیں۔
Today marks 5 yrs of Op Radd ul Fasaad (RuF). Aimed at consolidating gains of two decades long War on Terror & eliminating remnants of terrorists across the country; RuF placed security of people of Pakistan as core objective. (1/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 22, 2022
...Ops continue successfully as the country transitioned from uncertainty to peace. The achievements of RuF have only been possible due to blood of martyrs and resilience of our people. “We salute the supreme sacrifices of our martyrs and spirit of our great nation” COAS. (2/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 22, 2022
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیوں، عوام کے عزم اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔