پاکستان کی سعودی عرب میں ڈرون حملے کی شدید مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ڈرون حملے کی شدید مذمت

ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں حوثی باغیوں کی جانب سے حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ اس طرح کے حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بلکہ مملکت سعودی عرب اور خطے کے امن و سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ پاکستان نے اس طرح کے حملوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا بھی اعادہ کرتا ہے۔