آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ

Published On 17 March,2022 06:26 pm

نوشہرہ: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا ہے اور یادگار شہداء پر حاضری دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا اور یادگار شہداء پر حاضری دی۔ انہوں نے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

آرمی چیف نے ایک پروقار تقریب کے دوران میجر جنرل عثمان حق کو کرنل کمانڈنٹ آرمی سروس کور کے بیجز لگائے، تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے سروس کور کی زمانہ امن اور آپریشنز میں خدمات کو سراہا۔
 

Advertisement