اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے بارے میں بیان ان کی سیاسی بوکھلاہٹ کو واضح کر رہا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ شہباز شریف کا آرمی چیف کی تعیناتی یا ایکسٹینشن کے بارے میں بیان ان کی سیاسی بوکھلاہٹ کو واضح کر رہا ہے، جس کا فیصلہ سال کے آخر میں ہونا ہے اس ایشو کو اپنی گندی سیاست میں استعمال کیا جا رہا ہے۔
شہباز شریف کا آرمی چیف کی تعیناتی یا ایکسٹینشن بارے بیان ان کی سیاسی بوکھلاہٹ کو واضح کر رہا ہے۔جس کا فیصلہ سال کے آخر میں ہونا ہے اس ایشو کو اپنی گندی سیاست میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ شہباز صاحب آپ نے کیا فیصلہ کرنا اس وقت تک تو آپ جیل میں ہوں گے۔شہباز نواز ایک سکے کے دو رخ
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 19, 2022
انہوں نے اپوزیشن لیڈر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ شہباز صاحب آپ نے کیا فیصلہ کرنا اس وقت تک تو آپ جیل میں ہوں گے، شہباز نواز ایک سکے کے دو رخ ہیں۔