پاکستانی عوام 27 مارچ کو ثابت کر دیں گے وہ عمران خان کے ساتھ ہیں: شفقت محمود

پاکستانی عوام 27 مارچ کو ثابت  کر دیں گے وہ عمران خان کے ساتھ ہیں: شفقت محمود

گفتگو میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ 27 مارچ کا جلسہ ماضی کے تمام ریکارڈ توڑے گا۔عدم اعتماد کا شور مچانے والوں کو شرمندگی اور ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ھو گا۔ شفقت محمدود نے کہا کہ اپوزیشن بیرونی طاقتوں کے سازشی ایجنڈے کے ذریعے جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتی ھے۔ اپوزیشن ملک کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر کے ملک و قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنا چاہتی ھے۔ پی ٹی آئی وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔

شفقت محمود نے کہاکہ عوام شریف فیملی اور زرداری کی کرپشن کو ابھی تک نہیں بھولی ۔ دونوں جماعتوں کی لوٹ مار سے ملکی مسائل میں اضافہ ھوا۔ پی ٹی آئی کی حکومت اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست دینے کے لئے تیار ہے۔