راولپنڈی: (دنیا نیوز) جنوبی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 4 دہشت گرد مارے گئے، ایک کیپٹن اور جوان نے مادر وطن پر لہو نچھاور کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں سکیورٹی فورسزنے مؤثرجواب دیا، فائرنگ کےتبادلےمیں 4 دہشتگردہلاک ہو گئے۔ کارروائی کے دوران مادر وطن کی حفاظت پر مامور کیپٹن سعدبن عامر اور لانس نائیک ریاض نے جام شہادت نوش کیا۔
کیپٹن سعد بن عامرکی عمر 25 سال اورتعلق راولپنڈی سے تھا جبکہ لانس نائیک ریاض کی عمر37 سال اور تعلق ٹانک سے تھا، دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کا آپریشن کلیئرنس جاری ہے۔