اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ چار تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 26 ہزار 666 ہوگئی۔
این آئی ایچ کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 98 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 412، سندھ میں 5 لاکھ 76 ہزار 354، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 273، بلوچستان میں 35 ہزار 480، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 719، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 127 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 301 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 77 لاکھ 63 ہزار 120 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 525 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 86 ہزار 879 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 269 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب میں 13 ہزار 558، سندھ میں 8 ہزار 97، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 322، اسلام آباد میں ایک ہزار 23، بلوچستان میں 378، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 792 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔