آرمی چیف سے تیونس کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Published On 15 April,2022 10:22 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تیونس کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے تیونس کے سفیر بورہین ال کامل نے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان تیونس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، مشترکہ مفادات کی بنیاد پر کثیر ڈومین تعلقات کو بڑھانےکیلئے پرامید ہیں۔

ملاقات میں تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں تیونس کے سفیر نےعلاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کیساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔
 

Advertisement