کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سردار اختر مینگل نے کہا کہ جب ایسے واقعات ہوتے ہیں تو ہم اس حکومت کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں؟ کیا یہ اعتماد سازی کے اقدامات ہیں؟ کیا تشدد سے بلوچستان کا مسئلہ حل ہو جائے گا؟۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ترجیح بلوچستان اور اس کے عوام ہیں، میں واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ بلوچستان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔