پی ٹی آئی جلسہ، حکومت نے اورنج ٹرین اور میٹرو بس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

پی ٹی آئی جلسہ، حکومت نے اورنج ٹرین اور  میٹرو بس  بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

میٹرو بس اور اورنج ٹرین کو سہ پہر چار بجے مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا، شہر بھر سے نکلنے والی پی ٹی آئی کی ریلیوں اور جلوسوں کے سبب ماس ٹرانزٹ سسٹم کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چار بجے کے بعد کسی بھی مسافر کو میٹرو سٹیشن پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی. ماس ٹرانزٹ سسٹم کو کل دوبارہ شیڈول کے مطابق چلایا جائے گا۔