میہڑ میں آگ لگنے سے پورا گائوں خاکستر ہونے کے واقعے پر وزیر اعظم کا اظہار افسوس

میہڑ میں آگ لگنے سے پورا گائوں خاکستر ہونے کے واقعے پر وزیر اعظم کا اظہار افسوس

وزیر اعظم نے سانحے کی ابتدائی رپورٹ دیکھنے کے بعد مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا، شہبا زشریف کا کہناتھا کہ قوم سانحہ میں جان کی بازی ہارنے والوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی عفلت نہ برتی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایسے اقدامات یقینی بنائے کہ مستقبل میں ایسا کوئی سانحہ نہ ہو، تفصیلی رپورٹ میں غفلت کا پتہ چلنے پر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔