تازہ ترین
  • بریکنگ :- لانگ مارچ کےدوران توڑپھوڑ،سرکاری املاک کونقصان پہنچانےکاکیس
  • بریکنگ :- پی ٹی آئی رہنماجمشیدچیمہ،حماداظہر،یاسمین راشد،شفقت محمودعدالت پیش
  • بریکنگ :- لاہور:اعجازچودھری،محمودالرشید،اسلم اقبال اوردیگربھی عدالت پیش
  • بریکنگ :- لاہور:ملزمان کیخلاف تھانہ شاہدرہ اورگلبرگ میں مقدمات درج ہیں

کردار کُشی اور ذاتی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، مریم نواز کا پی ٹی آئی کو جواب

Published On 03 May,2022 07:52 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں نہ ذاتی انتقام پر اور نہ ہی کردار کُشی پر یقین رکھتی ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ مجھے علم نہیں یہ ڈرامہ آپ کیوں کر رہے ہیں، باوجود اسکے کہ عمران خان نے مجھے دو بار جیل میں ڈالا، سزائے موت کی چکی میں رکھا، میں نا کردار کُشی پر یقین رکھتی ہوں نا ذاتی انتقام پر۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ انسان کی ذاتی ونجی زندگی اسکا اور اللّہ ربّ العزت کا معاملہ ہے، برائے مہربانی مجھے اس گند سے دور رکھیے۔