عمران خان کا 6 مئی کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان

عمران خان کا 6 مئی کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے میانوالی کے عوام کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 6 مئی کو میانوالی میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جمعہ کے روز میں آپ کے پاس آرہا ہوں، حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز کرنے لگا ہوں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ کرپٹ حکومت کو ہم پر مسلط کیا گیا، اس کے خلاف اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاری کا آغاز کر رہے ہیں، میانوالی نے پہلی بار مجھے قومی اسمبلی کی سیٹ جتوائی تھی، آپ نے اس میں بھرپور شرکت کرنی ہے، پورے پاکستان کو پیغام دینا ہے میانوالی میرے ساتھ کھڑا ہے، سب کو بتانا ہے میانوالی امپورٹڈ حکومت نامنظور کے ساتھ کھڑا ہے۔