لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ انتقام کی سیاست کبھی کی ہے، نہ کریں گے۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ انتقام کی سیاست کبھی کی ہے، نہ کریں گے۔ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے نوجوان نسل کو گمراہ کیا۔پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والوں نے غریب کو ایک گھر بھی نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والوں نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا-جعلی حکمرانوں نے نئے پاکستان میں غریب کا جینا مشکل بنا دیا۔پونے چار سال میں عوام کوریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کی چکی میں پیس دیا۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہم کوئی جھوٹا وعدہ نہیں کریں گے-ہماری تمام تر توجہ عوام کی فلاح و بہبود پر فوکس ہو گی۔عوام کی مشکلات اورمسائل کو حل کریں گے-