کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے باسیوں کیلیے بڑی خوشخبری ہے، 14 سال میں پہلی مرتبہ سندھ حکومت کے پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کی69 بسیں پہنچ گئیں ہیں۔
چین سے 69 نئی بسیں لے کر جہاز کراچی پہنچ گیا ہے۔ 20 بسیں اورنج لائن کے لئے اور 49 بسیں انٹرا سٹی منصوبے کے لئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں انٹر سٹی بسیں کراچی کے دو روٹس پر چلیں گی۔ سندھ انٹرا بس سٹی پروجیکٹ کے تحت 10روٹس پر کل 240 بسیں چلنی ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات کے مطابق باقی بسیں بھی ایک ماہ کے دوران مرحلہ وار کراچی پہنچیں گی۔