بلوچستان: زیتوں اور چلغوزے کے جنگلات میں لگی آگ میں جھلس کر 3 افراد جاں بحق

Published On 19 May,2022 08:25 pm

شیرانی:(دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع شیرانی میں زیتوں اور چلغوزے کے جنگلات میں لگی آگ میں جھلس کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ضلع شیرانی میں 10 روز سےلگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایاجاسکا، زیتون اور چلغوزے کے سیکڑوں درخت آگ کی لپیٹ میں ہیں، جھلس کر تین افراد زخمی بھی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال ژوب منتقل کردیا گیا، آگ سےاموات کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
 

Advertisement