لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران زندگی کی بازی ہارنے والے دو کارکنوں کے اہل خانہ کی مکمل مالی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ ہمارے پرامن آزادی مارچ کے دوران پنجاب پولیس کے تشدد کے نتیجے میں ہمارے دو کارکن جاں بحق ہوئے، لاہور سے فیصل عباس چودھری اور مردان سے سیّد احمد جان کے اہل خانہ سے میں دلی تعزیت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ان کے اہل خانہ کی مکمل مالی ذمہ داری اٹھائے گی۔
My heartfelt condolences go to the families of our two martyred PTI workers, Faisal Abbas Chaudhry from Lahore & Syed Ahmed Jan from Mardan as a result of Punjab police violence during our peaceful Azadi March. PTI will take full financial responsibility for their families.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 26, 2022
اسمبلیاں تحلیل، 6 دن میں الیکشن کا اعلان کیا جائے، عمران خان نے ڈیڈ لائن دیدی
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کو 6 روز کی ڈیڈ لائن دے دی، کہتے ہیں اسمبلیاں تحلیل کی جائیں، حکومت 6 دن میں الیکشن کا اعلان کرے ورنہ ملک بھر سے کارکنوں کو لیکر دوبارہ اسلام آباد آؤں گا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نےجناح ایونیو پرکارکنوں سے خطاب میں کہا کہ میری قوم آزادی کےلیےہرقربانی دینے کے لیے تیارہے، ہماری آزادی کی تحریک کوفیل کرنےکےلیےہرقسم کی کوشش کی گئی، پاکستان کے ہرطبقہ فکر کےلوگ متحد ہیں۔ امریکی سازش کےتحت امپورٹڈحکومت کومسلط کیاگیا قوم اس امپورٹڈحکومت کوکسی صورت قبول نہیں کرےگی۔
انہوں نے کہا کہ آدھی سے زیادہ کابینہ ضمانت پر ہے، امپورٹڈ وزیراعظم اوراس کےبیٹے کوسزا ہونی تھی، اس سے زیادہ قوم کی کیاتوہین ہوسکتی ہے کہ چوروں کواقتدارسونپ دیاگیا۔انہوں نے ازخودنوٹس لینےپرسپریم کورٹ کاشکریہ اداکیا۔عمران خان نے سوال اٹھایا کہ کیا پرامن احتجاج ہماراحق نہیں ہے؟ کیاہم نےفضل الرحمان اوربلاول بھٹو کےلانگ مارچ کوروکا؟ ہم نے کبھی ان کے جلسوں میں رکاوٹ پیدا کرنےکی کوشش کی؟ میرجعفرمیرصادق امریکی سازش کاحصہ تھے۔
عمران خان نے کہا کہ جس طرح سازش سے ہمیں ہٹایا گیا،عوام میں شدید غصہ ہے۔ ہماری آزادی کی تحریک میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،قوم کی خواتین کوسلام پیش کرتاہوں، ہمارےکارکنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی، اعلیٰ عدلیہ سےاپنےپاکستانیوں سےانصاف چاہتاہوں، اگر یہ جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کے گھر میں گھس سکتے ہیں توعام آدمی کا کیا حال ہو گا، امپورٹڈ حکومت نےچن چن کرکرپٹ افسرو ں کوتعینات کیا، اعلیٰ عدلیہ سے اپیل کرتاہوں کہ ایف آئی اےکوشریف مافیا سےبچائیں۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ فیصلہ توکیاتھا کہ الیکشن کی تاریخ تک یہاں بیٹھوں گا، 24گھنٹےمیں جوحالات دیکھے یہ ملک کوانتشارکی طرف لےجارہےہیں، حکومت عوام اور پولیس میں نفرت پیدا کرنےکی کوشش کررہی ہے۔