اسلام آباد : (دنیا نیوز) یوم تکبیر پر دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوم تکبیر وطن کے دفاع کے لیے پاکستانی قوم کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ 24 سال پہلے جنوبی ایشیا مین سٹرٹیجک توازن برقرار رکھنے کے عزم کا دن ہے، جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی قائم رکھنے کے لیے پاکستان پرعزم ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے اپنی صلاحیت برقرار رکھے گا، جنوبی ایشیا مین خطرات سے بچنے کے لیے سٹرٹیجک رسٹینٹ رجیم معاہدہ کی پیشکش بہت اہم ہے۔